ساوپالو ۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک اسکول کے اندر دو حملہ آوروں نے اندھادھند فائرنگ کردی جس میں 4 طلبہ کے بشمول 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس فائرنگ کے بعد حملہ آوروں نے بندوقیں اپنی جانب تان لی۔ ملٹری پولیس نے بتایا کہ دو حملہ آور صبح کی اولین ساعتوں میں اسکول کے میدان میں داخل ہوئے اور اندھادھند فائرنگ کی۔ موقع واردات پر 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ واضح نہیں ہوا کہ حملہ آور اسکول کے سابق طالب علم ہے یا نہیں۔ بچوں کے حملہ کے بعد حملہ آوروں نے راہداری میں پہنچ کر خودکشی کرلی۔