برازیل کے بار میں فائرنگ سے چار ہلاک

   

ساؤ پالو : برازیل کے ساؤ پالو شہر کے ایک بار میں مشتبہ افراد کی فائرنگ سے دو نابالغوں سمیت کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے ۔ مقامی میڈیا نے منگل کے روز ساؤ پالو سول پولیس کی رپورٹوں کی بنیاد پر بتایا کہ یہ واقعہ پیر کی آدھی رات سے چند منٹ قبل ایٹا پسیریکا دا سیرا ضلع کے پارک پیرائس میں پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے ۔ دو مشتبہ افراد موٹر سائیکل پر آئے اور فرار ہونے سے پہلے بار میں کئی گولیاں چلائیں۔ ایک عینی شاہد نے باندرینیٹس ٹی وی کو بتایا، “یہ پاگل پن تھا۔ انہوں نے بار پر 20 سے زیادہ گولیاں چلائیں جب بار کے اندر خاموشی تھی۔ مقامی میڈیا نے بتایا کہ فائرنگ ساؤ پالو میٹروپولیٹن علاقے میں گروہوں کے درمیان دشمنی کا نتیجہ ہو سکتی ہے ۔