کیپ ٹاون : جنوبی براعظم افریقہ میں ایک ایسا انوکھا درخت پایا جاتا ہے جسے جب کاٹا جاتا ہے تو اس میں سے خون نما سیال رسنے لگ جاتا ہے۔کاٹے جانے پر اپنا ’لہو‘ بہانے والا یہ درخت مقامی سطح پر’بلڈ وڈ‘ کے نام سے جانا جاتا ہے جو ساگوان کی نسل سے تعلق رکھتا ہے۔ حیاتیاتی زبان میں اسے Pterocarpus angolensis کہا جاتا ہے۔براعظم افریقہ کے لوگ اس عجیب و غریب درخت سے بخوبی واقف ہیں اور اس کی لکڑی سے اعلیٰ معیار کا فرنیچر اور آلات موسیقی تیار کرتے ہیں۔افریقی ساگوان کا یہ درخت کئی منفرد خصوصیات کا حامل ہے۔ اس میں دیمک کیخلاف قدرتی طور پر مزاحمت پائی جاتی ہے اور اس کی لکڑی میں سے خوشگوار مہک آتی ہے۔