چینائی ۔13 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے اسٹارکھلاڑی ڈیوائن براوو اب اپنی آئی پی ایل ٹیم چینائی سوپر کنگز کے کپتان مہندرسنگھ دھونی کیلئے گانا گائیں گے۔ ڈیوائن براوو نے ایک تامل فلم میں مختصر اداکاری بھی کی جبکہ حال ہی میں انھوں نے ایک گانا ’ایشیا‘ گایا جس میں انھوں نے ایشیائی کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور اب وہ دھونی کو اسی انداز میں خراج تحسین پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔خیال رہے کہ وہ اس سے قبل کئی گانے گا چکے ہیں جس میں چمپئین گانا کافی مقبول ہوا ہے۔