براڈ کی ایشز سے قبل آئی سی سی ٹسٹ رینکنگ کے ٹاپ 10 میں واپسی

   

دبئی۔ انگلش فاسٹ بولراسٹورٹ براڈ نے آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹسٹ میں چھ وکٹوں کی کارکردگی کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹسٹ بولنگ رینکنگ میں دوبارہ ٹاپ 10 میں چھلانگ لگا کر درجہ بندی میں بہتری کرلی ہے۔آئرلینڈ کے خلاف ٹسٹ میں دو اننگز میں 5/51 اور 1/62 کے اعداد و شمار کے ساتھ براڈ نے ایشز سے قبل 744 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دو درجے چھلانگ لگا کر 10 ویں نمبر پر آگئے، ساتھی جیمز اینڈرسن جوکہ 850 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں اور اولی رابنسن میں ساتواں مقام، 777 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ 10 میں شامل ہو گئے۔ دریں اثنا، انگلینڈ کے بیٹر ہیری بروک ایک درجہ ترقی کرکے 18 ویں نمبر پر پہنچ گئے، اولی پوپ 10 درجے ترقی کر کے 23 ویں اور بین ڈکٹ آٹھ درجے ترقی کرکے 34 ویں نمبر پر پہنچ گئے، لارڈز میں آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹسٹ کے بعد انہوں نے کافی فائدہ اٹھایا ہے۔ بروک نے انگلینڈ کی 10 وکٹوں کی جیت میں 56 اور ناٹ آؤٹ 12 رنز بنائے تھے۔ پوپ نے اپنی پہلی اننگز میں 205 رنز بنانے پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ جیتا جبکہ ڈکٹ نے 182 رنز کی اننگز کھیلی۔ اننگزآئرلینڈ کے لیے، اینڈی میک برائن دوسری اننگز میں ناٹ آؤٹ 86 رنز کے بعد ٹاپ 100 میں شامل ہو گئے ہیں ۔