لندن ۔ /22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس کے باعث پروازیں بند ہونے کے بعد لندن میں مقیم ہندوستانی طلباء نے انڈین ہائی کمیشن کے احاطہ میں پناہ لینے کی درخواست کی ہے ۔ 19 طلباء کا ایک گروپ جن میں زیادہ تر تلنگانہ سے تعلق رکھتے ہیں اعلیٰ تعلیم کیلئے برطانیہ اور یوروپ گئے ہوئے تھے لیکن کورونا وائرس کے بعد سفری پابندیوں سے یہ لوگ پھنس گئے ہیں ۔