برطانوی شاہی جوڑا کی 14 اکتوبر کو پاکستان آمد متوقع

   

Ferty9 Clinic

لندن 6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے شاہی خاندان کے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن پانچ روزہ سرکاری دورے پر 14 اکتوبر کو پاکستان پہنچ رہے ہیں۔شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ دفتر خارجہ اور کامن ویلتھ آ فس کی درخواست پر شاہی جوڑا پانچ روزہ دورے پر پاکستان آ ئے گا۔ دونوں کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہو گا۔ترجمان کے مطابق ڈیوک اینڈ ڈیچز آف کیمبرج کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ پانچ روزہ دورے کے دوران شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن اسلام آ باد، لاہور کے علاوہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات اور مغربی سرحدی علاقوں کا بھی دورہ کریں گے۔