برطانوی وزیر دفاع کا سابق افغان پائلٹ کوملک بدری سے بچانے سے انکار

   

لندن : برطانیہ کے وزیر دفاع نے افغان ایئر فورس کے سابق پائلٹ کی مدد کرنے سے انکار کر دیا ہے جو اپنے ملک میں برطانوی ایئر فورس کیساتھ جنگ میں شامل تھے اور اب انہیں برطانیہ سے روانڈا ملک بدر کیا جا رہا ہے۔ برطانوی ہاؤس آف کامنز میں وزیر دفاع جیمز ہیپی سے پائلٹ کے کیس کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’وہ برطانیہ کی افغان ریلوکیشن اینڈ اسسٹنس پالیسی پر پورا نہیں اْترتے۔‘سکیورٹی وجوہات کے باعث اس پائلٹ کی شناخت خفیہ رکھی گئی ہے۔ مذکورہ پائلٹ نے طالبان کے خلاف درجنوں کارروائیوں میں حصہ لیا اور مغربی اتحاد نے انہیں ’پیٹریاٹ‘ کہا۔2021 میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد ملک چھوڑ گئے اور پھر فرانس سے ایک چھوٹی کشتی کے ذریعے انگلش چینل عبور کرتے ہوئے برطانیہ پہنچے۔
دوسری جانب جوزف نے میں ایک اور امریکی سائنسداں کا ریکارڈ توڑدیا ہے جس نے 2014 میں زیرِآب 73 روز گزارے تھے۔ اس اتوار کو جوزف نے پانی کے اندر 74 روز مکمل کرلیے ہیں۔55 سالہ جوزف ڈیٹوری یونیورسٹی آف ساؤتھ فلوریڈا میں بایومیڈیکل انجینئرنگ پڑھا رہے ہیں۔ ان کا سمندری اسٹیشن 100 مربع فٹ پر محیط ہے جو بلبلہ نما ایک گھر ہے۔