برطانیہ کے آل پارٹی پارلیمانی گروپ کے ممبران پارلیمنٹ نے کشمیر میں انسانی حقوق سے متعلق ایک تحریک ہاؤس آف کامنز میں بحث کے لیے پیش کی ہے، جس پر بھارتی حکومت نے اس مباحثے میں حصہ لینے والے ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے استعمال کی جانے والی کچھ زبانوں پر مایوسی کا اظہار کیا، خاص طور پر لیبر پارٹی کے ایم پی ناز شاہ پر سخت اعتراض جتایا ہے۔بھارت کی جانب سے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا کہ ملک کے اٹوٹ حصے سے متعلق موضوع پر کسی بھی فورم میں کیے گئے کسی بھی دعوے کو مستند تصدیق شدہ حقائق کے ساتھ درست ثابت کرنے کی ضرورت ہے۔