لندن: امریکہ اور برطانیہ آئندہ نومبر میں ٹرانس اٹلانٹک پروازیں دوبارہ شروع کریں گے۔ برطانیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ گرانٹ شاپس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہمارے یوکے ؍یو ایس ورکنگ گروپ کے تعاون سے نومبر سے ٹرانس اٹلانٹک پروازیں دوبارہ شروع کی جائیں گی۔قبل ازیں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اعلان کیا تھا کہ امریکہ نے برطانوی شہریوں کو جنہوں نے کورونا ویکسین کی مکمل خوراکیں لی ہیں ، نومبر سے سفر کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہیکہ امریکہ برطانیہ سے آنے والے مسافروں کیلئے سفری پابندیوں میں نرمی کیلئے تیار ہے۔