برطانیہ : خواجہ سرا کے ہاں بچے کی پیدائش

   

لندن : برطانیہ سے تعلق رکھنے والے خواجہ سرا ریان سینڈرسن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس نے ہر سننے والے کو دنگ کردیا۔ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ریان کی عمر 24 سال ہے جو انگلینڈ کے شہر مانچسٹر کا رہائشی ہے۔اپنے انٹرویو کے دوران ریان سینڈرسن نے انکشاف کیا کہ اس کی پیدائش بطور لڑکی ہوئی تھی لیکن بعدازاں اسے اپنے اندر کچھ غیر معمولی تبدیلیوں کا احساس ہوا جس کے بعد اس نے اپنی جنس مکمل طور پر تبدیل کروائی تاہم جنس تبدیلی کا نواں مرحلہ تھا جب ریان کا حمل ٹھہر گیااور بالآخر بچے کی پیدائش ہوئی ۔ البتہ یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا حمل کسی مرد کے ساتھ مباشرت کے نتیجہ میں ٹھہرا تھا ۔