حیدرآباد: برطانیہ سے 15 اور 21 ڈسمبر کے درمیان تلنگانہ واپس ہونے والے تقریباً 358 افراد کی شناخت کرلی گئی ہے۔ ان افراد کا کوویڈ 19 ٹسٹ کروایا جائے گا اور جو منفی پائے جائیں گے انہیں ایک ہفتہ کیلئے کورنٹائن کیا جائے گا۔ ایسے افراد جن کا کورونا ٹسٹ پازیٹیو ہوگا انہیں ادارہ جاتی آئسولیشن کی پیشکش کی جائے گی۔ سرویلنس ٹیم کے مطابق ان افراد کے جانچ کے نمونوں کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ویرالوجی روانہ کیا جائے گا۔ برطانیہ میں SARS-Cov2 کے پیش نظر ان کی سخت جانچ کی جائے گی۔ڈائرکٹر میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر رمیش ریڈی کے مطابق نئے وائرس میں میوٹیشنس عام بات ہے۔اگر اس کی کوئی نئی قسم پائی جاتی ہے تو اس کا علحدہ طور پر علاج کیا جائے گا تاہم نئے قسم کی تاحال کوئی رپورٹ نہیں ہے۔محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے کہا کہ خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے تاہم عوام کو احتیاط برتنا ضروری ہے۔