نئی دہلی : برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومنک راب نے آج یہاں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور انہیں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے جی -7 ممالک کی میٹنگ میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ مودی نے جانسن کے ساتھ حال ہی میں ٹیلی فون پر ہوئی بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے کووڈ کی وبا کے بعد کے حالات میں ہندوستان – برطانیہ ساجھے داری کی اہمیت پر زور دیا۔