برطانیہ یوکرینی پناہ گزینوں کے ورک ویزا میں کرے گا توسیع

   

لندن 17جولائی (یو این آئی) برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے یوکرینی پناہ گزینوں کے ورک ویزا میں 18 ماہ کی توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ا سٹارمر نے بدھ کے روز یہاں پارلیمنٹ میں کہا کہ یوکرین کے لوگوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کی ضرورت ہے ،ہم انہیں مزید 18 ماہ تک برطانیہ میں رہنے کی اجازت دیں گے ۔

ملک میں گداگروں کے وجود سے انکار کیوبا کی وزیر کو مہنگا پڑگیا
ہوائی 17جولائی (یو این آئی) کیوبا کی وزیر محنت مارٹا ایلینا فیتو کیبریرا کو ملک میں بھکاریوں سے متعلق بیان دینا مہنگا پڑ گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کیوبا کی خاتون وزیر نے ملک میں بھکاریوں کی موجودگی سے انکار کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ کیوبا میں بھکاری نام کی کوئی چیز نہیں، کوڑے دان میں چیزیں تلاش کرنے والے آسان طریقے سے پیسہ کمانے کے لیے ایسا کر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون وزیر کے پارلیمنٹ میں دیے گئے اس بیان پر اندرون اور بیرون ملک تنقید کی گئی جس کے فوراً بعد انہوں نے استعفیٰ دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون وزیر کے بیان پر صدر کی جانب سے بھی تنقیدی ردعمل سامنے آیا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کیوبا میں غربت کی سطح اور خوراک کی قلت بڑھی ہے ۔