برطانیہ ۔یورپی یونین بریگزٹ جیسے معاہدہ کے امکانات موہوم

   

بروسیلز: بریگزٹ ڈیل سے متعلق برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان مذاکرات کا کل آخری دن ہے جبکہ دونوں فریق اس معاہدے کی کامیابی کے امکانات کو مسترد کر چکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کئی ماہ کی بات چیت کے بعد فریقین نے مذاکرات سے متعلق ڈیڈ لائن اتوار تک مقرر کی تھی۔رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی کہ بنیادی تنازعہ ماہی گیری کے حقوق اور تجارتی مسابقتی قواعد پر ہے۔دوسری جانب برطانوی وزارت دفاع نے رائل نیوی پٹرول بوٹس کو ’برٹش واٹر‘ کی حفاظت کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔