برف سے منجمد سمندر میں جہاز رکھنے کا تجربہ

,

   

سائبریا ۔ 17 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سائنسدانوں نے عالمی ماحولیات کی تبدیلی کا جائزہ لینے کے لئے ایک تجربہ کرنے کی کوشش کی ہے ۔ ایک نئے جائزہ کے مطابق برفیلی خطہ میں واقع سمندر میں ایک جہاز کو رکھنے کا تجربہ کیا جائے گا ۔ سائنسدانوں کی جانب سے سائبریا کے سمندری علاقوں میں پولارسٹرن (Polarstern) نامی جہاز کو چھوڑ دیا جائے گا جہاں پر یہ جہاز سرمائی موسم کے مہینوں میں منجمد برف میں پھنس جائے گا ۔ 19 ممالک سے تعلق رکھنے والے تحقیق کاروں نے اس پراجکٹ میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہاں پر رہتے ہوئے یہ لوگ عالمی ماحولیاتی تبدیلی کا جائزہ لیں گے ۔