برقعہ پوش خاتون پر پٹرول ڈالکر آگ لگانے کی کوشش

   

حیدرآباد۔ 12 فروری (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے حضور نگر میں ایک برقعہ پوش خاتون پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی گئی تاہم مقامی افراد نے خاتون کی جان بچالی۔ تفصیلات کے مطابق حضور نگر میں کوداڑ کے قریب سندر پرمود نامی شخص گزشتہ چند روز سے 23 سالہ خاتون کو جو سوریہ پیٹ ضلع کے حضور نگر میں اپنے چچا کے پاس رہتے ہوئے کوداڑ میں ملازمت کررہی ہے، پرمود اُس خاتون کو زبردستی شادی کرنے کے لئے مجبور کررہا تھا۔ پرمود کچھ عرصہ سے خاتون کا مسلسل پیچھا کررہا تھا۔ خاتون جب آفس کے باہر نکلی تو پرمود نے خاتون پر پٹرول ڈالکر مبینہ طور پر زندہ جلانے کی کوشش کی۔ مقامی افراد نے مداخلت کرتے ہوئے خاتون کی جان بچالی اور سندر پرمود کو پولیس کے حوالہ کردیا۔ یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہوگیا۔ حضور نگر پولیس نے سندر پرمود کے خلاف جان سے مارنے کی کوشش کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔ ش