حیدرآباد۔/25اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ودیوت ایمپلائز یونین کی جانب سے مطالبات کی یکسوئی کیلئے آج سے ہڑتال کا آغاز ہوا ۔ تاہم پاور یوٹیلیٹی انتظامیہ نے ہڑتال کی ناکامی کا دعویٰ کیا ہے۔ انتظامیہ نے یونین کو انتباہ دیا کہ اگر ہڑتال جاری رہی تو سخت کارروائی کی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ اسٹیٹ الیکٹریسٹی ایمپلائز یونین نے 6 مطالبات کی یکسوئی کیلئے آج سے ہڑتال کا آغاز کیا ہے۔ ٹرانسکو اور جینکو کے صدرنشین اور منیجنگ ڈائرکٹر پربھاکر ریڈی نے کہا کہ 4 برقی اداروں میں 25 فروری سے 6 ماہ کی مدت کیلئے ہڑتال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اسی دوران ڈاکٹر پربھاکر راؤ اور جی رگھوما ریڈی نے کہا کہ برقی ملازمین کی ہڑتال کے باوجود برقی سربراہی میں کوئی خلل نہیں ہوا۔ جینکو میں صد فیصد الیکٹریسٹی آرٹیزن ڈیوٹی پر رجوع ہوئے ہیں جبکہ ٹرانسکو اور ڈسکام میں 80 فیصد آرٹیزن ڈیوٹی پر حاضر ہوئے۔ ٹرانسکو، جینکو اور ڈسکامس میں 200 آرٹیزن کو خدمات سے برطرف کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اگر کل صبح تک ڈیوٹی پر حاضر نہ ہوں تو خدمات کی برطرفی پر عمل کیا جائے گا۔ر