حیدرآباد۔/14 ستمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ کے کارگذار چیف جسٹس ایم ایس رامچندر راؤ اور جسٹس ونود کمار پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے ریاستی حکومت اور پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو نوٹس جاری کی ہے۔ اے پی جینکو کی جانب سے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے کہا گیا کہ تلنگانہ کی برقی کمپنیاں 6283 کروڑ کی ادائیگی باقی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جون 2014 تا جون 2017 کے درمیان برقی کی سربراہی کے بقایا جات تلنگانہ نے ادا نہیں کئے۔ اے پی جینکو کا کہنا ہے کہ 3441.78 کروڑ روپئے حقیقی رقم ہے جبکہ باقی سود کی رقم ہے۔ ایڈوکیٹ جنرل آندھرا پردیش ایس سری رام نے اے پی جینکو کی جانب سے بحث کی۔ ڈیویژن بنچ نے 28 اکٹوبر تک مقدمہ کی سماعت ملتوی کردی اور تلنگانہ حکومت و پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو نوٹس جاری کی۔ واضح رہے کہ اے پی جینکو نے نیشنل کمپنی لاء ٹریبونل میں علحدہ درخواست دائر کی ہے جو گزشتہ تین برسوں سے زیر التواء ہے۔ R