برقی شاک سے لڑکی کی موت

   

حیدرآباد ۔ 23 نومبر ( سیاست نیوز) بالانگر کے علاقہ میں پیش آئے دلسوز واقعہ میں ایک لڑکی برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگئی ۔ بالانگر پولیس کے مطابق 17 سالہ حمیرہ بیگم جو شوبھنا کالونی علاقہ کے ساکن محمد خواجہ کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی آج دوپہر اپنے مکان میں گھریلو کام کاج میں مصروف تھی ۔ اس دوران برقی موٹر کو بند کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں لڑکی برقیشاک کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگئی جس کو فوری مقامی خانگی ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے لڑکی کو مردہ قرار دیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع