برقی شرحوں و جائیداد ٹیکس میں اضافہ کی مخالفت : کانگریس

   

حیدرآباد 13 مارچ ( این ایس ایس ) تلنگانہ کانگریس نے برقی شرحوں اور جائیداد ٹیکس میں اضافہ کے چیف منسٹر کے اعلان کی مذمت کی ہے ۔ پردیش کانگریس کے خازن جی نارائن ریڈی نے کہا کہ کے سی آر حکومت ابتداء سے ریاست کے معاشی امور سے نامناسب انداز میں نمٹ رہی ہے ۔ بجٹ کے اندازوں اور حقیقی مالیہ میں کافی فرق ہے ۔ اسی لئے حکومت نے بے تحاشہ قرض لیا ہے اور ساری ریاست کو قرض میں مبتلا کردیا ہے ۔ حکومت نے 1.82 کروڑ کا غیر حقیقت پسندانہ بجٹ پیش کیا ہے اور اب وہ اس کا بوجھ برقی شرحوں میں اضافہ کے ذریعہ عوام پر عائد کرنا چاہتی ہے ۔