عہدیداروں صرف پرانے شہر کو بدنام کرنے میں مصروف
حیدرآباد ۔ 31 ڈسمبر ( سیاست نیوز) ریاست میں جب بھی برقی نقصانات کی بات آتی ہے تو عہدیدارو ں اور سیاسی قائدین کی جانب سے حیدرآباد کے پرانے شہر کو شک کی نظر سے دیکھتے ہوئے اس کو بدنام کیا جاتا ہے ۔ تاہم برقی نقصانات کیلئے جاری کردہ تازہ رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات ہوئے ہیں ۔ گجویل کے علاوہ سدی پیٹ میں بھی تقریباً پرانے شہر کے طرز پر نقصانات دکھائے گئے ہیں ۔ برقی نقصانات کیلئے پرانے شہر کو بدنام کیا جاتا رہا ہے ۔ یہاں برقی سربراہی اور بلز میں زیادہ فرق کا دعویٰ کیا جاتا رہا ہے ۔ تاہم ایس پی ڈی سی ایل کے حدود میں 5 متحدہ اضلاع کے نقصانات کا جائزہ لینے پر چارمینار ڈیویژن میں 35.73 فیصد ، گجویل میں 35.5 فیصد ، آسمان گڑھ میں 35.01 فیصد اور سدی پیٹ ڈیویژن میں 32.31 فیصد تکنیکی اور کمرشیل ( آئی اینڈ سی لا میں ) نقصانات ہونے کا اے ایس پی ڈی سی ایل ( حیدرآباد ) انرجی آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے ۔ مرکزی حکومت کے حالیہ برقی اصلاحات کے قواعد کے تحت ہر تین ماہ میں ایک مرتبہ نقصانات کا جائزہ لینے کی ہدایت دی گئی ہے ، جس کے تحت یکم جولائی تا 30ستمبر 2021 کے اینرجی اڈٹ کا انعقاد کیا گیا ۔ ایس پی ڈی سی ایل نے جمعرات کو اس کی رپورٹ جاری کی ہے ۔ ان تین ماہ کے دوران ادارہ کو آئی اینڈ سی نقصانات 10.63 فیصد ہونے کا اعداد و شمار سے پتہ چلا ہے ۔ ن