نئی دہلی۔ 26 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہفتہ کو ہوئی ہندوستان کے 70 ویں یوم جمہوریہ پریڈ میں جو تاریخی جھلکیاں ٹابولس کے ذریعہ ہے، پیش کی گئی ہیں، یہ بھی پیش کیا گیا کہ مہاتما گاندھی کا 1915ء تا 1948ء کے درمیان میں 720 دنوں تک دہلی برلا ہاؤز میں قیام رہا تھا اور بابائے قوم نے اپنے آخری 144 ایام بھی برلا ہاؤز میں گذار تھے۔ ٹابلو میں مہاتما گاندھی کو بٹھا ہوا اور اپنے چرخے کے ساتھ تپسیا کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ گاندھی کی سمرتی ہیں۔ گانگ اور دوسرے ان کی حرکات و سکنات کو پیش کیا گیا۔ ٹابلو کے درمیانی حصہ میں مہاتما گاندھی کو برلا ہاؤز کے لان پر دکھایا گیا جہاں پر وہ روزانہ کی عبادت میں مصروف دکھائی دیتے ہیں اور ان کے ماننے والوں کو ان کے پیچھے پیچھے چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور ٹابلو کے پشت برلا ہاؤز کا خاموش اور خوبصورت منظر اور خوبصورت کھڑکیوں کو دکھایا گیا۔ ٹابلو کو اس پریڈ پر تقریباً ایک سال بعد عوام کیلئے پیش کیا گیا۔ 2013ء کی یوم جمہوریہ پریڈ میں دہلی کے مختلف تمدن ثقافت اور مختلف النوع اقوام کو اجاگر کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ گورنمنٹ اسکولس اور کالجس میں بھی مصروف کیا گیا تھا۔