برکس کانفرنس کیلئے وزیر توانائی کا برازیل کا دورہ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔ 17 مئی (یو این آئی) توانائی اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر منوہر لال 19 مئی کو ہونے والے برکس توانائی کے وزراء کی میٹنگ میں شرکت کے لیے برازیل کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ سرکاری معلومات کے مطابق مسٹر منوہر لال جامع اور پائیدار عالمی گورننس کے لیے عالمی جنوبی تعاون کو مضبوط بنانے کے موضوع کے تحت برکس ممالک کے توانائی کے وزراء کے ساتھ توانائی کی سلامتی، رسائی، قابل برداشت اور پائیداری جیسے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے ۔