برکھا دت کو کیرالا میڈیا اکیڈمی ایوارڈ

   

ترواننت پورم: سینئر ٹیلی ویژن صحافی اور موجو اسٹوری کی ایڈیٹر برکھا دت کو صحافت میں ان کی شاندار خدمات کے لیے کیرالا میڈیا اکیڈمی کے نیشنل میڈیا ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے ۔میڈیا اکیڈمی کے صدر آر ایس بابو نے جمعرات کو یو این آئی کو بتایا کہ برکھا دت کو چیلنجنگ وبائی دور میں سڑک کے ذریعہ کیرالا سے جموں و کشمیر کا سفر کر کے کووڈ پر 100 دن کی جرات مندانہ رپورٹنگ کے لیے سال 2020 کے قومی ایوارڈ کے منتخب کیا گیا ہے ‘‘۔یہ ایوارڈ میں ایک لاکھ روپے ، ایک یادگاری نشان اور ایک سرٹیفکیٹ شامل ہے ۔ کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارئی وجین کی طرف سے برکھا دت کو ترواننت پورم میں 13 سے 23 فروری تک منعقد ہونے والی فوٹو نمائش میں یہ ایوارڈ پیش کیے جانے کا امکان ہے ۔