برکینا فاسو حملے میں دس پولیس اہلکار ہلاک

   

بادور ۔ مغربی افریقی ملک برکینا فاسو میں ایک پرتشدد حملے کے نتیجے میں دس پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ملکی عسکری فورسز کے مطابق یہ حملہ ساحل خطے کے سینو صوبے میں سکیورٹی چوکی پر کیا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ سیکوریٹی فورسز کے ارکان نے جوابی مقابلہ کیا لیکن حملہ آوروں کی تعداد ان سے زیادہ تھی۔ برکینا فاسو میں القاعدہ اور اسلامک اسٹیٹ سے منسلک عسکریت پسند گروپ پرتشدد کارروائیاں کرتے رہے ہیں۔ اس لڑائی میں ہزاروں لوگ مارے جا چکے ہیں اور 15 لاکھ افراد اندرونی طور پر بے گھر ہو چکے ہیں۔