برہم داماد نے ساس کا کان کاٹ دیا

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : بیوی کے میکے چلے جانے پر برہم شوہر نے ساس کا کان کاٹ دیا ۔ یہ واقعہ منگل کو پڑوسی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع کرنول میں واقع ادونی میں پیش آیا ۔ ون ٹاون پولیس اسٹیشن کے سرکل انسپکٹر چندر شیکھر نے بتایا کہ ادونی شہر کے مارٹھاگیری کی مادھوی اور نظام الدین کالونی کے نریش کمار نے 8 ماہ قبل محبت کی شادی کی تھی ۔ جس کے بعد نریش شراب کا عادی ہوگیا اور نشے میں پیسوں کے لیے مادھوی کو ہراساں کرتا تھا جس سے تنگ آکر مادھوی شوہر کو چھوڑ کر میکے چلی گئی جس پر برہم نریش کمار سسرال کو پہونچا اور چاقو سے حملہ کردیا ۔ اس حادثے میں ساس ساوتری اماں کا بایاں کان آدھا کٹ گیا ۔ مداخلت کرنے والی بیوی بھی زخمی ہوگئی ۔ متاثرین کی چیخ و پکار کے بعد مقامی عوام جمع ہوگئے جس پر نریش کمار وہاں سے راہ فرار ہوگیا ۔ مادھوی کی شکایت پر ادونی کے ون ٹاون پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا اور نریش کمار کو گرفتار کرلیا اور زخمیوں کو علاج کے لیے ہاسپٹل روانہ کیا ۔مادھوی نے بتایا کہ نریش نے بلیک میل کر کے شادی کیا اور جہیز میں 8 لاکھ روپئے نقد اور 20 تولے سونا لیا اور شراب نوشی کے لیے خرچ کردیا ۔۔ ن