بریلی:طالبہ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری میں چارکو عمر قید

   

بریلی: اتر پردیش کے بولی میں ایک نابالغ طالبہ کی اجتماعی عصمت دری کے چار ملزمان کو مقامی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔بریلی کے اسپیشل جج پوکسو ایکٹ رام دیال نے جمعرات کو چاروں ملزمان کو قصوروار ٹھہرایا اور انہیں عمر قید کی سزا سنائی۔ متاثرہ کے والد نے ضلع کے تھانہ فرید پور میں شکایت درج کرائی تھی۔ تحریر کے مطابق 4 فروری 2015 کو مدعی کی 14 سالہ بیٹی کالج جارہی تھی۔ اسی وقت چوہدری تالاب کے رہنے والے محمد میاں اور کساواں کے رہنے والے صغیر اس سے ملے ۔ دونوں نے ان کی بیٹی کو طمنچہ دکھا کر دھمکایا اور منہ بند کرکے گاڑی میں اپنے ساتھ لے گئے۔