بریکزٹ پر برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا اقدام انتہائی پریشان کن

   

لندن 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم برطانیہ تھریسامے کی ڈاؤننگ اسٹریٹ کے دفتر سے آج ایک بیان جاری کیا گیا جس کے بموجب پارلیمنٹ حکومت سے بریکزٹ مسئلہ پر اختیارات پر مبینہ قبضہ کرلینے کے اقدامات کررہے ہیں۔ اُن کی اطلاعات انتہائی پریشان کن ہے۔ ڈاؤننگ اسٹریٹ نے ارکان مقننہ کی اِن کوششوں کی مذمت کی، جن کے بموجب دارالعوام کاروباری دفتر پر مبینہ طور پر قبضہ کرنے کی فکر میں ہے کیوں کہ ارکان پارلیمنٹ وزیراعظم برطانیہ تھریسامے کے بریکسٹ کے بارے میں اقدامات پر مطمئن نہیں ہیں۔ ارکان مقننہ کے گروپس منصوبہ بنارہے ہیں کہ جاریہ ہفتہ ایسے ترمیمات ایوان میں پیش کریں جس سے یوروپی یونین کے ساتھ برطانیہ کا بریکسٹ معاہدہ نہ ہوسکے۔ اخباری اطلاعات کے بموجب برطانوی عوام نے یوروپی یونین سے ترک تعلق کرنے کی تائید میں ووٹ دیا ہے اور منتخبہ سیاستدانوں کو اِس فیصلے کی تعمیل کرنی ہوگی۔ ڈاؤننگ اسٹریٹ کی ایک خاتون ترجمان نے کہاکہ ارکان مقننہ ممکن ہے کہ حکومت کو اختیارات سے محروم کرنا چاہیں گے تاکہ وہ وزیراعظم برطانیہ کے دورہ کے مقصد کا خاتمہ کرسکیں۔جو اِس لئے اہمیت اختیار کرگیا ہے کیوں کہ حکومت اِس سلسلے میں ارکان مقننہ کی کارروائی پر فکرمند ہے۔ یہ خبر اِس بات کی یاد دہانی ہے جو ارکان مقننہ چاہتے ہیں کہ حکومت بریکسٹ معاہدہ روک دے، جبکہ تھریسامے ارکان مقننہ کے سامنے پیر کے دن اپنا موقف واضح کرنے والی ہیں۔ ارکان مقننہ اب غالب اکثریت کے ساتھ برطانیہ اور یوروپی یونین کے درمیان طے شدہ معاہدے کو منسوخ کرسکتے ہیں۔ جاریہ ہفتہ دارالعوام کی تائید میں ارکان مقننہ نے مسلسل کئی ترمیمات بریکسٹ معاہدے میں پیش کی تھیں۔