تہران ۔19؍مارچ ( ایجنسیز )، بریگیڈیئر جنرل افشین نقشبندی تہران میں حملہ میں شہید ہوگئے ہیں۔ نقشبندی کی شناخت بسیج پیرا ملٹری فورس میں مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے نمائندے کے طور پر ہوئی تھی۔ رپورٹس میں فوجی کارروائی میں امریکی؍ اسرائیلی مشترکہ یا اسرائیل سے منسوب فضائی حملے کا حوالہ دیا گیا جس میں بریگیڈیئر جنرل افشین نقشبندی کی شہادت ہوئی ہے۔ سرکاری ذرائع سے مزید وضاحت یا تصدیق تاحال نہیں ہوئی ہے۔
ایران میں امریکہ و اسرائیل کیلئے جاسوسی‘ 97 افراد گرفتار
تہران۔19؍مارچ ( ایجنسیز)ایران میں امریکہ و اسرائیل سے مبینہ تعلق پر97 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ایرانی وزارتِ انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے 97 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن پر امریکہ اور اسرائیل کیلئے کام کرنے کا الزام ہے۔ان میں 13 مبینہ جاسوس بھی شامل ہیں ۔