بزرگ شہریوں کی جانب سے شروع کردہ حیدرآباد کا پہلا پوڈکاسٹ اسٹیشن

   

حیدرآباد21۔فبروری۔ ڈاکٹر آر سریدھر کی زیر قیادت پراجیکٹ انوبھوکے تحت بزرگ شہریوں کیلئے پہلا پوڈکاسٹ تربیتی پروگرام شروع کیا گیا ہے۔اس پروگرام جس کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف سوشیل ڈیفنس
(NISD)۔
منسٹری آف سوشیل جسٹس اینڈایمپاورمنٹ۔میڈیا 4کمیونٹی فانڈیشن گورنمنٹ آف انڈیا کی تائیدوحوصلہ افزائی کے ذریعہ سے مشہور و معروف برڈکاسٹ ماہرین جن میں ستیش ناگراجی اور ہیریٹج فائونڈین کے زاہد فاروقی شامل ہیں کی جانب سے مکمل تعاون پیش کیا گیا۔ ایک خود کار و مختصر انٹرنیٹ ریڈیو پوڈکاسٹ جس
کو i-radiolove.com
پلیٹ فارم کے ذریعہ سے انوبھو ٹریننگ سنٹر نے ضعیف العمر شہریوں کی آوازوں کو اس اہم پلیٹ فارم سنٹرس پر ریکارڈ کیا گیا۔ ہیریٹج فائونڈیشن کے ڈاکٹر کے آر گنگا دھرن کی زیر قیادت 12 جوشیلے۔جوان دل بزرگ شہریوں نے دن بھر کی ایک طویل ٹریننگ میں حصہ لیا۔ اس بنیادی ٹریننگ میں 12 رضاکار بزرگ افراد نے پوڈکاسٹ رکارڈنگ۔سوشیل میڈیا ۔ درکار آلات ۔ ریڈیو پروگرام ۔ ریسرچ اسکرپٹ ۔ صوتی ریکارڈنگ اور ان کو اپ لوڈ کے طریقہ کار کے بارے میں وقفیت حاصل کی۔اس ٹریننگ کے دوران بزرگ شہریو ںنے بڑے ہی جوش و خروش اور خود اعتمادی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حصہ لیا۔اس ٹریننگ کے انعقاد میں اہم حصہ ادا کرنے والے ماہرین میں
Media 4 Community
کے نمائندہ سنکیت مہاجن۔
ICRISAT
کے ستیش ناگراجی ۔ زاہد فاروقی ۔ اور دکن ریڈیو کے محمد منیراور پرینکا شامل ہیں۔بزرگ شہری جنہوں نے اس ٹریننگ میں حصہ لیا وہ ڈاکٹر شوبھا گراجاڈا ۔محترمہ این سندھیا۔ مسٹر شنکر رائوچے پوری۔ لفٹنٹ کرنل کے بھاسکر ریڈی (موظف)۔مسٹر سچن چودھری۔ مسٹر پون گپتا۔مسٹر ٹی وی رمنا۔مسٹر محی الدین۔ مسرزرانی ایمانویل۔ متین انصاری ۔ مسرز شہناز محی الدین اور دوسرے شامل ہیں۔انوبھو پراجیکٹ کو ڈیزائن و پیش کرنے میں ڈاکٹر آر سریدھرکے ساتھ الوک ورما نے سرگرم حصہ لیا۔جبکہ بوتھ ریکارڈ نگ اور آواز کیلئے
NISD
نے اپنے آلات فراہم کئے تھے۔اس کے علاوہ اس پروگرام کو
Media 4 Community نے Execute
کیا ۔
Media 4 Community Foundation
کے تحت ہیریٹج فائونڈیشن کی ٹیم جس میں کے آر گنگا دھرن اور مسز کویتا گنگا دھرننے ٹریننگ میںنے اہم حصہ ادا کیا۔ امید کی جارہی ہے کہ آئندہ ایک سال میں کم و بیش 100 پوڈ کاسٹ کے ذریعہ سے بزرگ شہری استفادہ کرینگے۔