بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض کا دس سالہ جشن

   

ریاض ( کے این واصف) : رب کائنات نے قرآن کریم میں ہمیں پہلا حکم علم حاصل کرنے کا دیا ہے۔ تعلیم و تربیت سے جڑے اشخاص یا ادارے بشمول بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض اپنے رب کی ہدایت پر عمل کررہے ہین۔ یہ بات ڈاکٹر شوکت پرویز، پرنسپل الیاسمین انٹرنیشنل اسکول ریاض نے کہی۔ وہ بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب کے دس سالہ جشن میں بحیثیت کلیدی مقرر خطاب کررہے تھے۔ ڈاکٹر پرویز درس و تدریس کا طویل تجربہ رکھتے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی معین اختر، سکنڈسکریٹری سفارت خانہ ہند ریاض نے اپنے خطاب میں کہا کہ اردو اور ہندی زبان کی حیثیت دو بہنوں کی طرح ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں نے یہان انگریزی، اردو کے علاوہ ہندوستان کی مختلف زبانوں میں کلبس کے بارے میں سنا ہے۔ لیکن یہان کسی نے ہندی ٹوسٹ ماسٹر کلب کے وجود کا ذکر نہیں کیا۔ اگر اب تک نہیں ہے تو قائم کیا جانا چاہئیے۔ انھوں نے کہا کہ مملکت میں لاکھون ہندوستانی باشندے ہیں جو ہندی بولتے، لکھتے پڑھتے ہین۔ لہٰذا ہندی ٹوسٹ ماسٹرز کلب کا قیام کوئی مشکل امر نہیں۔ ڈاکٹر شوکت پرویز نے اپنی سحر انگیز تقریر کے دوران حصول علم کی ضرورت، اہمیت اور مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنے پر سیر حاصل گفتگو کی۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان کی نئی قومی تعلیمی پالیسی میں بھی مادری زبان میں ابتدائی تعلیم زور دیا گیا ہے۔ بانی رکن و سابق صدر ڈاکٹر سعید نواز نے بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب کے دس سالہ سفر کی کہانی بیحد دلچسپ اور متاثر کن انداز میں پیش کی۔ بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب کے بانی صدر آرکیٹکٹ عبدالرحمان سلیم (حال مقیم امریکہ) نے 2013 میں اس کلب کا قیام عمل میں لایا تھا جس نے ہفتہ کے اختتام پر اپنے دس سال کی تکمیل کا جشن منایا۔ رالف سی۔ اسمیڈلی نامی شخص نے 1924 امریکہ کے شہر کیلیفورنیا میں ٹوسٹ ماسٹرز کلب کی بنیاد ڈالی تھی۔ آج دنیا کے 145 ممالک مین ٹوسٹ ماسٹرز کلبس قائم ہیں۔ جشن کا آغاز کلب کے خازن سید عبدالحامد کی قراء ت کلام پاک سے ہوا۔ ناظم اجلاس سید عتیق احمد کا تعارف پیش کرکے انھوں نے مائیک حوالے کیا۔ ایریا ون ڈائرکٹر مرزا ظہیر بیک نے مہمان خصوصی معین اختر اور کلیدی مقرر ڈاکٹر شوکت پرویز کو گلدستے پیش کرتے ہوئے خیر مقدم کیا۔ سابق صدر محمد سیف الدین نے اپنی میعاد کی رپورٹ پیش کی جس کے بعد نومنتخب صدر کے این واصف نے عہدے کی ذمہ داری قبول کی۔ مہمانون کا خیر مقدم کے بعد دیگر اراکین کا تعارف پیش کیا گیاجن میں سید عتیق احمد، عبدالقدوس جاوید، سید افتخار ہاشمی، محمد مبین، سید عبدالحامد، سید مبارک حسین، محمد سیف الدین شامل تھے۔
جس کے بعد اراکین کو ان کے عہدوں کے Pins پیش کئے۔ کلب کے دیگر اراکین کو ان کی نمایاں گراں قدر خدمات کے لئے مومنٹوز پیش کئے گئے۔ ان مین آرکیٹکٹ عبد الرحمان سلیم، ڈاکٹر سید این مسعود، آرکیٹکٹ عبدالرؤف عتیق، محمد مبین، عبدالقدوس جاوید، محمد سیف الدین، میمن عبدالقادر، سید افتخار ہاشمی، مبارک حسین، عتیق احمد، سلیم احمد، عبدالقادر، ڈاکٹر سعید نواز، مرزا ظہیر بیگ، ڈاکٹر سعید محی الدین، کوثر نسیم، محمد سلیم شامل تھے۔ اراکین کو یہ ایوارڈز مہمان خصوصی اور مہمانان عزازی کے ہاتھون پیش کئے گئے۔ DTM افضال شہید، DTM رازیل سینان، DTM ریاض ابراھیم، DTM ایس آر سریدھر مہمانان اعزازی کے طور پر شریک رہے۔ محمد سیف الدین اور کے این واصف نے معین اختر اور ڈاکٹر شوکت پرویز کو یادگاری مومنٹوز پیش کئے۔ سید عتیق احمد نے پر اثر انداز مین نظامت کی۔ ٹوسٹ ماسٹرز اور کمیونٹی ممبرز کی ایک بڑی تعداد نے تقریب مین شرکت کی۔ جوان سال ٹوسٹ ماسٹر سید مبارک حسین کے ھدیہ تشکر پر محفل اختتام پذیر ہوئی۔