بستر ضلع میںانکاؤنٹر، ماؤنوازہلاک

   

دنتے واڑہ: چھتیس گڑھ کے بستر ضلع میں اتوار کو سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان مڈبھیڑمیں ایک ماؤنواز مارا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے ہتھیاروں سمیت نکسلائیٹ مواد برآمد کیا۔سیکورٹی فورسز کو جنوبی بستر دنتے واڑہ کے تھانہ گیدم علاقے کے تحت گاؤں اکیلی، نیل گوڑہ تمنار کے آس پاس جنگل کی پہاڑیوں میں 10-15 مسلح ماؤنوازوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ اطلاع کی بنیاد پر دنتے واڑہ ضلع کے ڈی آر جی بستر فائٹرز نے علاقے میں تلاشی مہم چلائی۔