حیدرآباد ۔ 27 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد اور جی ایچ ایم سی حدود میں بستی دواخانوں کے 1200 سے زیادہ ڈاکٹروں ، نرسوں اور معاون عملے نے تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر پر احتجاج کیا ہے ۔ جس میں کچھ واجبات چھ ماہ سے زائد عرصے سے زیر التواء ہیں ۔ عملے نے الزام لگایا کہ آٹھ کروڑ روپئے ادا نہیں کئے گئے ۔ اس مسئلہ کے تعلق سے نمائندوں نے ہیلتھ کمشنر سنگیتا ستیہ نارائنا سے ملاقات کی ۔ تلنگانہ کنٹراکٹ ڈاکٹرس ویلفیر اسوسی ایشن کے صدر بھرت کمار نے کہا کہ ہمیں ملاقات کے لیے ایک منٹ سے بھی کم وقت دیا اور ہمیں کوئی یقین دہانی نہیں دی گئی ۔۔ ش