بس میں آگ ۔ڈرائیور کی چوکسی سے بڑا حادثہ ٹل گیا

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 22 اپریل (سیاست نیوز )تلنگانہ کے میڑچل میں آرٹی سی بس میں اچانک آگ لگ گئی تاہم ڈرائیور کی چوکسی کے سبب ایک بڑا واقعہ ٹل گیا۔یہ بس بودھن سے سکندرآباد جارہی تھی کہ بس میں آگ دیکھی گئی جس کے ساتھ ہی چوکس ڈرائیور راجو نے بس کو سڑک کے کنارے روک دیااور قریب میں واقع ہوٹل سے پانی لاکر آگ بجھائی ۔ڈرائیور کی چوکسی کی تمام مسافرین نے ستائش کی اور ایک بڑے واقعہ کے ٹل جانے کے سبب راحت کی سانس لی۔اس واقعہ کے وقت بس میں 47مسافرین سوار تھے ۔