بس ۔ لاری کی ٹکر ‘ 14 افراد زندہ جل گئے

   

آندھرا پردیش میں حادثہ‘ وزیر اعظم نے ایکس گریشیا کا اعلان کیا
حیدرآباد ۔ 26 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : ریاست آندھرا پردیش کے مرکاپورم علاقہ میں خانگی ٹراویلس بس اور ٹپر لاری کی جمعرات کی صبح خوفناک سڑک حادثہ میں 14 افراد زندہ جل گئے اور 23 مسافر زخمی ہوگئے ۔ مرکاپورم ایس پی ہرشوردھن راجو نے بتایا کہ خانگی ہری کرشنا ٹراویلس بس تھی جو جگتیال سے نیلور ضلع کلی گری جارہی تھی اور ٹپر لاری جو چیماکرتی سے مرکاپورم جارہی تھی ۔ دونوں گاڑیوں میں ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی ۔ اس میں 14 افراد زندہ جل گئے اور 23 مسافر شدید ہوگئے ۔ جنہیں خانگی دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ بس میں 35 سے زائد مسافر تھے ۔ حادثہ کی اطلاع پر مقامی رکن اسمبلی نارائن ریڈی نے مقام کا معائنہ کیا اور حالات کا جائزہ لیا ۔ چیف منسٹر اے پی چندرا بابو نائیڈو نے حادثے کی تفصیلات حاصل کرکے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ زخمیوں کا بہتر علاج کیا جائے ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے بس حادثہ کے مہلوکین کیلئے فی کس دو لاکھ روپئے ایکس گریشیا کا اعلان کیا ۔ ش