برلن ۔ وفاقی جرمن وزیر اقتصادیات رابرٹ ہابیک نے کہا ہے کہ بشار الاسد شامی خانہ جنگی کا مجرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دمشق پر قابض حکومت کے حوالے سے برلن کا موقف واضح ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق وزیر اقتصادیات نے پیر کے روز متحدہ عرب امارات میں سیاسی مذاکرات کیے۔ ملاقات سے قبل ان کا کہنا تھا کہ وہ خلیجی ممالک کے سربراہان کے ساتھ صدر بشار الاسد کے بارے میں بھی بات چیت کریں گے۔ جرمن وزیر کا کہنا تھا کہ ان کی رائے میں بشارالاسد مجرم ہے۔ انہوں نے عرب ممالک کے ساتھ سفارتی مذاکرات کو پیچیدہ قرار دیا۔