بشریٰ ارشاد نے تاریخ بنائی یو پی ایس سی میں شاندار کامیابی

   

کانپور ۔ 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بشریٰ ارشاد نے یو پی ایس سی میں چھٹواں رینک حاصل کیا ہے۔ حالیہ اعلان کردہ نتائج میں بشریٰ ارشاد کو شاندار کامیابی ملی اور انہیں ایس ڈی ایم کی حیثیت سے منتخب کیا گیا۔ اترپردیش کے علاقہ قنوج کے موضع سورک سے تعلق رکھنے والی واحد مسلم خاتون نے یو پی پی ایس سی 2017ء میں حصہ لیکر ایس ڈی ایم بن گئی۔ جولائی میں اعلان کردہ نتائج میں انہیں 277 رینک حاصل ہوا تھا۔ انہوں نے اپنی کوششوں کو جاری رکھا اور وہ آئی اے ایس کے 20 ٹاپ رینک میں آنے کا خواب دیکھ رہی تھی۔ تاہم بشریٰ نے اپنے ارکان خاندان، رشتہ داروں اور شوہر کے خیالات کو غلط ثابت کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرلی۔ اگر کوئی دیہی لڑکی شادی کے بعد چار سرجریز کے ساتھ بچوں کو جنم دیتی ہے تو وہ ان آپریشنوں سے ہونے والے تکالیف کو برداشت کرتے ہوئے اس اعلیٰ مقام تک پہنچنے خواب نہیں دیکھ سکتی۔ تاہم اس خاتون نے ملک کے سب سے پروقار اور مشکل ترین امتحانات میں سے ایک امتحان میں حصہ لیکر ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔ بشریٰ کے والد ایک کسان ہے اور ان کی والدہ خانہ دار خاتون ہے۔ ان کے اکلوتے بھائی اور ایک بہن ہیں۔ یہ تمام تعلیم یافتہ ہیں۔ دونوں والدین گریجویٹس ہیں لیکن ان کی والدہ شمع کے الفاظ میں بشریٰ کے اندر غیرمعمولی صلاحیتیں پائی جاتی ہیں۔ 17 سال کی عمر میں انہوں نے گریجویشن کیا اور 20 سال کی عمر سے پہنچنے سے قبل ایم بی اے مکمل کیا۔ انہوں نے قنوج سے بارہویں کلاس کامیاب کیا تھا۔