جرائم و حادثات میں کمی، پولیس اسٹیشن کی تنقیح، ضلع ایس پی کا دورہ
تانڈور /19 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ضلع ایس پی وقارآباد کے نارائن ریڈی تانڈور سب ڈیویژن کے بشیرآباد پولیس اسٹیشن کا دورہ کیا پولیس اسٹیشن میں تمام تفصیلات حاصل کی اس سال پولس اسٹیشن میں قتل کا ایک بھی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔ ضلع ایس پی نارائن ریڈی نے تانڈور ڈی ایس پی بالا کرشنا ریڈی کے ہمراہ بشیر آباد پولیس اسٹیشن کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر بشیرآباد ایس آئی شنکر نے ایس پی اور ڈی ایس پی کو گلدستے پیش کئے ۔پولیس اسٹیشن کے احاطے میں ضلع ایس پی نے پولیس عملہ کے ہمراہ پودے لگائے۔ بعد ازاں اسٹیشن پر ریکارڈ کی جانچ کی گئی۔ پولیس اسٹیشن میں درج مقدمات کی تفصیلات اور زیر التوا مقدمات کی تفصیلات کا جائزہ لیا گیا اور اس موقع پر پولیس کو پرامن ماحول کے لیے کام کرنے کیلئے آگاہ کیا اور اس موقع پر ضلع ایس پی نارائن ریڈی نے میڈیا سے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ بشیرآباد پولیس اسٹیشن میںمقدمات کو کنٹرول کرنے کا طریقہ بہترین رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے اس سال جرائم کی شرح میں کمی آئی ہے۔