بضمن شہریت قانون زاویہ ادب کا ادبی اجلاس و مشاعرہ

   

حیدرآباد۔/27 ڈسمبر، ( راست ) جناب علی عنایت نائب معتمد زاویہ ادب لٹریری سوسائٹی کے شش ماہی ادبی اجلاس و مشاعرہ بعنوان ’’ شاعر اور شعری زوایے ‘‘ 28 ڈسمبر کو 7 ساعت شام علی یاور منزل نزد دفتر قلی قطب شاہ اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی روبرو مسجد کلیمیہ نور خاں بازار مقررہے۔ ادبی اجلاس میں قانون شہریت کے خلاف ادبی قرارداد کی پیشکشی و منظوری کے بعد سے وزیر اعظم کے دفتر روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بعد از قرارداد ادبی اجلاس کا آغاز ہوگا جس میں شعراء مسرس خاور نوری، حضرت ساجد رضوی اور حضرت خورشید جنیدی کی شخصیت اور فن پر تحریر ہوئے مقالے پیش کریں گے۔ آغاز میں قاری سید محمد رضا زیدی قرأت کلام پاک پیش کریں گے جبکہ جناب محمد عبدالرزاق نعت اور جناب علی محسن خاں منقبت پیش کریں گے۔