بغاوت کے قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کی گئی ہے۔ صحافی پیٹریسیا مخیم اور انورادھا بھاسن نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرکے آئی پی سی کی دفعہ 124 اے کی آئینی حیثیت کو چیلنج کیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں کو ڈرانے ، خاموشی اور سزا دینے کے لئے اس قانون کا استعمال بلا روک ٹوک جاری ہے۔ جب تک کہ اس شق کو آئی پی سی سے نہیں ہٹا دیا جاتا ، تب تک وہ آزادی اظہار اور آزادی صحافت کے حق کے مکمل ادراک کو “ہراساں اور رکاوٹ” بناتا رہے گا۔