بغیر لاؤڈ اسپیکر کے اذان دی جائے: الہ آباد ہائی کورٹ

,

   

الٰہ آباد(اترپردیش): الہ آباد ہائی کورٹ نے آج ہدایت دی کہ لاک ڈاؤن کے دوران ریاست کی مسجدوں میں اذان بغیر لاؤڈ اسپیکر کے دی جائے۔

جسٹس ششی کانٹ گپتا اور جسٹس اجیت کمار کی بنچ نے مسلم طبقہ کو راحت پہنچاتے ہوئے کہا کہ اذان دین اسلام کا ایک اہم حصہ ہے لیکن اذان لاؤڈ اسپیکر یا دیگر ذرائع سے دیئے جانے کو اسلام کا حصہ نہیں کہا جاسکتا۔“ بنچ نے مزید کہا کہ مؤذن بغیر لاؤڈ اسپیکر کے اذان دیں۔