چھوٹے تاجرین کیلئے سہولت ، سیوابینک کا جنرل باڈی اجلاس ، جناب خسرو پاشاہ کا خطاب
ہنمکنڈہ۔30 ستمبر ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سیوا بینک ضلع ورنگل کا نو واں سالانہ جنرل باڈی میٹنگ کا انعقاد جنتا گیسٹ ہاؤس منڈی بازار ورنگل میں منعقد کیا گیا ۔ اس سالانہ جنرل باڈی میٹنگ میں مہمان خصوصی حضرت مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی الرافعی قادری المعروف خسرو پاشاہ ریاستی حج کمیٹی کے چیرمین و سجادہ نشین درگاہ حضرت افضل بیابانی قاضی پیٹ ورنگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیوا بینک ایک بہترین انسانی خدمات انجام دے رہا ہے۔اس سیوا بینک کے ذریعے غریب مستحقین اور چھوٹے کاروباریوں کو بلا سود کے لون رقم (روپیہ) دیئے جاتے ہیں تاکہ وہ اپنے کاروبار کو ترقی دے سکے ۔ اس لون کے روپیوں کو بغیر سود کے واپس ادا کرنے کے لیے روزانہ ادائیگی کی سہولت ہے ۔ اس طرح آسانی سے لون کی رقم ادا ہو جاتی ہے ، یہ بہت بڑا کارنامہ ہے ۔ سیوا بینک میں آسانی کے ساتھ معمولی 700 روپئے کی رقم جمع کرکے آپ اپنا کھاتہ کھول سکتے ہیں اور اسکے کچھ دن کے بعد بغیر کسی گیارنٹرس کے آپ کو لون منظور کیا جاتا ہے و۔ دوران خطاب خسرو پاشاہ نے ریاست تلنگانہ کے مسلم خواتین سے اپیل کی کہ ریاستی حکومت کی جانب سے مسلم طبقہ کے غریب متوسط و مستحقین کے علاوہ بیواؤں، بے اولاد تنہا خواتین کے لیے پچاس ہزار روپیوں کے لون دیے جارہے ہیں ۔ خواتین اس لون کی اسکیم سے فایدہ حاصل کرنے کے لیے کسی بھی آن لائن سنٹر سے رجوع ہوکر زیادہ سے زیادہ درخواستیں رجسٹریشن کروائیں۔ آن لائن رجسٹریشن کروانے کی آخری تاریخ 6 اکٹوبر ہے ، اس سے پہلے اپنے رجسٹریشن کروائیں۔ اس پروگرام کے دیگر مہمان خصوصی اقبال حسین مینیجنگ ڈائریکٹر (ایس آر ڈی ایف)، بسواراجو ساریا ایم ایل سی، اقبال محی الدین ممتاز، سی ای او (ایس آر ڈی ایف) تھے۔۔ورنگل سیوا بینک کے صدر محمد خالد سعید نیس اس پروگرام کی صدارت کی ۔ اس موقع پر سیوا بینک کے اسٹاف اور ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی۔