بلدیاتی انتخابات میں ٹی آر ایس کی کامیابی یقینی : کے ٹی آر

   

حیدرآباد۔/15 جنوری، ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے بتایا کہ کارپوریشن اور بلدیات کے انتخابات میں ٹی آر ایس اپنی شاندار کامیابی درج کرے گی۔ سو سے زائد بلدیات پر ٹی آر ایس کا قبضہ ہوگا۔ کے ٹی آر نے کہا کہ بی جے پی کی بی فارم دینے کا پیشکش کرنے کے باوجود کوئی بھی امیدوار مقابلے کیلئے تیار نہیں ہوا۔ کے ٹی آر نے کانگریس کو ٹی آر ایس کا اصل حریف قرار دیا اور کہا کہ ذہنی سطح پر بی جے پی کی کوئی طاقت نہیں ہے۔ بی جے پی کے قائدین ہوائی باتیں کررہے ہیں۔ ٹی آر ایس کے باغی امیدوار کی انتخابی میدان میں موجودگی ٹی آر ایس کے طاقتور ہونے کا ثبوت ہے۔ باغی امیدواروں کے مسئلہ کو 90 فیصد حل کرلیا گیا ہے۔