بلدیہ نارائن پیٹ کی نئی حد بندی پر /5 جولائی تک اعتراضات داخل کرنے کی سہولت

   

نارائن پیٹ ۔ /2 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مجوزہ بلدی انتخابات کے پیش نطر نارائن پیٹ بلدیہ کے وارڈوں کی تعداد 23 سے بڑھاکر 24 کردی گئی ہے ۔ 2011 ء مردم شماری کے مطابق ، آبادی کے تناسب سے صرف ایک وارڈ کا اضافہ عمل میں لایا گیا ہے جبکہ وارڈوں کی تعداد اور 8 تک بھی بڑھائی جاسکتی ہے ۔ چونکہ نارائن پیٹ کی آبادی محتاط اندازے کے مطابق 65 ہزار نفوس پر مشتمل ہے جبکہ 2011 ء میں کل 41 ہزار آبادی تھی ۔ بلدیہ نارائن پیٹ نے ایک اعلامیہ کے ذریعہ /5 جولائی تک کا وقت دیا ہے ۔ اگر بلدیہ کی نئی حد بندی اور وارڈوں کی تقسیم پر اعتراض ہو تو درخواست داخل کی جاسکتی ہے ۔ /7 جولائی کو معلنہ بلدی وارڈوں کو نئی حد بندی کے ساتھ 24 کو قطعیت دی جائے گی ۔ نارائن پیٹ بلدیہ کے 24 وارڈوں کے منجملہ رائے دہندوں کی تعداد 31078 ہے ۔