بلدی انتخابات کیلئے حکومت نے ہری جھنڈی دکھادی

   

محبوب نگر۔/30 جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت نے بلدی انتخابات کے انعقاد کیلئے ہری جھنڈی دکھادی ہے۔ میونسپل کونسل ، شہری ترقیاتی آرگنائزیشن اور ٹاؤن پلاننگ و دیگر شعبہ جات کو ایک ہی قانون کے تحت لاتے ہوئے ایک نیا قانون تیار کیا گیا ہے۔ اس قانون کے تحت انتخابات منعقد کئے جارہے ہیں۔ بلدی وارڈس کی نئی حد بندی کرتے ہوئے 2019 کے انتخابات کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ ہائی کورٹ نے حکومت کو جلد سے جلد انتخابات کے انعقاد کیلئے ہدایت دی تھی۔ متحدہ ضلع محبوب نگر میں جملہ 19 بلدیات ہیں۔ مستقر محبوب نگر پر وارڈس کی تعداد 41 تھی اور اب 49 کردیئے گئے۔ نئی بلدیہ بھوت پور میں 10، بادے پلی میں 27 اسی طرح نارائن پیٹ 24 ، مکتھل 16 ، کوسگی 16 ، گدوا37 ، آئجہ وڈے پلی 10 ، عالمپور 10، اچم پیٹ 30 ، ناگرکرنول 24، کولا پور30 ، کلواکرتی 22، ونپرتی 33، کوتہ کوٹہ 15، پبیر 12 ، آتما کور 10 ، امر چنتہ 10، بلدی انتخابات کیلئے ہری جھنڈی دکھانے کے ساتھ ہی سیاسی سرگرمیاں ایک بار پھر تیز ہوگئی ہیں۔