بلدی ملازمین کو بھی مکمل تنخواہ ادا کی جائے: چاڈا وینکٹ ریڈی

   

حیدرآباد۔ 3 اپریل (سیاست نیوز) سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پولیس اور ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی طرح بلدی نظم و نسق کے ملازمین کو بھی مکمل تنخواہ ادا کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خطرے سے نمٹنے کے لیے جو محکمہ جات سرگرم ہیں ان میں میونسپل ایڈمنسٹریشن بھی شامل ہے۔ چیف منسٹر نے پولیس اور ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کو تنخواہوں میں کٹوتی سے استثنیٰ دیا ہے۔ وینکٹ ریڈی نے کہا کہ میونسپل ایڈمنسٹریشن کے عہدیدار اور ملازمین عوام میں شعور بیداری اور صحت و صفائی کے علاوہ کیمیائی ادویات کے چھڑکائو میں مصروف ہیں۔ روزانہ کئی علاقوں میں ادویات کا چھڑکائو کیا جارہا ہے۔ ان ملازمین کی خدمات کو پیش نظر رکھتے ہوئے چیف منسٹر کو چاہئے کہ ان کی مکمل تنخواہ ادا کریں۔