بلغاریہ میں بس حادثہ، 46 ہلاک

   

صوفیہ: جنوب مغربی بلغاریہ میں شاہراہ پر بس کے حادثے کا شکار ہوجانے سے اس میں آگ لگنے سے کم از کم 46 افراد کی موت ہوگئی۔ بلغاریہ کی وزارت داخلہ نے منگل کو یہ اطلاع دی۔بلغاریہ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے پرنک علاقے میں بوسنیک گاؤں کے قریب ہائی وے پر پیش آیا۔