صوفیا: بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں پارلیمنٹ کے سامنے حکومت اور پولیس کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کے مابین شدید جھڑپیں ہوئیں۔ حکام نے بتایا کہ کم از کم 55 افراد زخمی ہوئے۔ 95 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ مظاہرین وزیر اعظم بوئیکو بوریسو کی عوامی قوم پرست حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ مظاہرین وزیر اعظم بوئیکو بوریسو پر بدعنوانی اور امرا طبقے کی پشت پناہی کا الزام عائد کرتے ہیں۔