بلقیس بانو کی نظرثانی درخواست پر آج سپریم کورٹ کے چیمبر میں ہوگی سماعت

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ بلقیس بانو کی نظر ثانی درخواست پر آج چیمبر میں غور کرے گی۔ جسٹس اجے رستوگی اور جسٹس وکرم ناتھ اس معاملے پر چیمبر میں غور کریں گے۔ جبکہ جسٹس اجے رستوگی اور جسٹس بیلہ ایم ترویدی کی بنچ عدالت کے کمرے میں بلقیس بانو کی طرف سے دائر رٹ درخواست کی سماعت کرے گی۔ بلقیس بانو نے سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کرتے ہوئے 13 مئی کے عدالتی حکم پر نظر ثانی کرنے کی استدعا کی ہے۔اس حکم میں سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ گینگ ریپ کے مجرموں کی رہائی کے لیے 1992 میں بنائے گئے اصول لاگو ہوں گے۔ اس بنیاد پر 11 مجرموں کو رہا کیا گیا۔ 13 مئی کو سپریم کورٹ نے ایک مجرم کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سزا 2008 میں سنائی گئی تھی۔ اس لیے رہائی کے لیے گجرات میں 2014 میں بنائے گئے سخت قوانین لاگو نہیں ہوں گے۔